تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

لاپرواہی کی انتہا، والدین بچے کو ٹیکسی میں ہی بھول گئے

نئی دہلی : لاپرواہ والدین جلدبازی میں بچے کو ٹیکسی میں ہی بھول گئے، ٹیکسی ڈرائیور نے شیرخوار کو سنبھالا اور اہل خانہ تک واپس پہنچایا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست مغربی بنگال کے دارالحکومت کلکتہ کے ٹیکسی ڈرائیور نے کمسن بچے کو واپس والدین تک پہنچاکر انتہائی ذمہ داری کا ثبوت دیا۔

واقعہ کچھ یوں ہے کہ عالم نازار علاقے کا رہائشی جوڑا اپنے بچے کے ہمراہ ایئرپورٹ سے ٹیکسی میں سوار ہوئے اور گھر پہنچنے کے بعد بچے کو گاڑی میں ہی چھوڑ گئے۔

مسافروں کو منزل مقصود تک پہنچانے کے بعد ٹیکسی ڈرائیور بھی واپس لوٹ گیا لیکن راستے میں اس نے پچھلی سیٹ پر چھوٹے بچے کو دیکھا تو حیران رہ گیا اور پولیس کو واقعے کی اطلاع دینے کے بعد واپس اس جگہ پہنچا جہاں کچھ دیر قبل ایک فیملی کو اتار کر آیا تھا۔

ٹیکسی ڈرائیور نے ذمہ داری کا ثبوت دیتے ہوئے بچے کو والدین کے حوالے کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی ایف آئی آر درج نہ کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ والدین کی لاپرواہی کا ہے اسی لیے کسی کے خلاف شکایت درج نہیں کررہے۔

Comments

- Advertisement -