وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے ن لیگ پر پابندی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ن لیگ پرپابندی لگنی چاہیے کیونکہ سازش میں بہت آگےنکل گئے۔
اے آر وائی نیوز کے پروگرام ‘آف دی ریکارڈ’ میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ ایازصادق نےجو بات کی ہے اردو میں کی ہےسب نےسنی ہے، ایازصادق کیخلاف آرمی ایکٹ کےتحت کیس چلناچاہیے۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ ن لیگ پرپابندی لگنی چاہیےکیونکہ سازش میں بہت آگےنکل گئے وفاقی وزیرکی حیثیت سےکہہ رہا ہوں ن لیگ پرپابندی لگنی چاہیے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بوٹ رکھ کرکسی ادارےکی تذلیل نہیں کی تھی، کہاتھاجب مدت ملازمت میں توسیع کی ہے تو تنقید کیوں کررہےہیں میں نےجوبات کی تھی اس پرآج بھی کھڑارہاہوں۔
ن لیگ کے رہنما طلال چوہدری نے کہا کہ حکومت کوچاہیےایسی باتوں پرپانی ڈالے جس پر فیصل واوڈا نے جواب دیا کہ کیا ایسی باتیں پانی ڈالنے والی ہوتی ہیں۔
طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ واضح کہہ دیاہےکسی ادارےکیخلاف نہیں افرادکیخلاف ہیں، جوہم نےکہاہےاس پر کھڑے ہیں ورنہ ملک کانقصان ہوگا، نوازشریف نےجوبھی کہاہےہم اس کیساتھ کھڑےہیں۔