ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

میلاد النّبی ﷺ کا جشن، کراچی ایئرپورٹ سمیت دیگر ہوائی اڈوں پر شاندار سجاوٹ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: جشن عید میلاد النّبی ﷺ کی مناسبت سے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سمیت ملک کے دیگر ہوائی اڈوں کو برقی قمقموں سے سجا دیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں آج نماز مغرب کے بعد سے جشن عید میلاد النّبی ﷺ مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جارہی ہے۔

اس ضمن میں سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے ملک بھر میں قائم مختلف ایئرپورٹس پر بھی عید میلاد النّبی کی مناسبت سے چراغاں کیا۔

کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ،اسلام اباد لاہور  سمیت ملک کے دیگر بڑے ائیرپورٹس کو رنگ  برنگی قمقموں سے سجا دیا گیا۔

مزید پڑھیں: عید میلاد النّبی ﷺ ، ہر سو درود و سلام کی صدائیں

ملک کی اہم سرکاری عمارتوں، شاہراہوں سمیت بیشتر شہر رنگ و نور میں ڈوبے ہوئے ہیں جبکہ ہر سو درود و سلام کی صدائیں بلند ہورہی ہیں۔

سرکار دو جہاں محمد مصطفیٰ ﷺکی ولادت با سعادت نے دنیا کی تاریکی کو اپنے نور مجسم سے روشنیوں میں بدل دیا۔آپ کی ذات گرامی صورت میں اجمل اور سیرت میں اکمل ہے۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں