ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

مشکل گھڑی میں پاکستان اور عوام ترکی کیساتھ ہیں، شاہ محمود کا زلزلے پر اظہار افسوس

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : شاہ محمود قریشی نے ترکی میں زلزلے سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ ترک بہن بھائیوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ترکی میں آنے والے زلزلے کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصان پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ مشکل کی گھڑی میں حکومت پاکستان اور عوام ترک حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ غمزدہ لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت کرتے ہیں اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اس گھڑی میں ترک بہن بھائیوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں اور حکومت پاکستان ترک بھائیوں ہر ممکن مدد کےلیے تیار ہے۔

خیال رہے کہ کچھ دیر قبل برادر اسلامی ملک ترکی کے مختلف شہروں میں 7.0 شدت کا زلزلہ آیا جس کے نتیجے میں کئی عمارتیں زمین بوس ہوگئیں جبکہ سمندری پانی شہری آبادی والے علاقوں میں داخل ہوگیا۔

ترکی میں خوفناک زلزلہ، کئی عمارتیں‌ زمین بوس، سمندری پانی شہر میں‌ داخل

ترک میڈیا رپورٹ کے مطابق زلزلے سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا علاقہ ازمبیر ہے جہاں دس سے زائد عمارتیں زمین بوس ہوئیں، علاوہ ازیں مغربی حصے میں واقع علاقوں میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

ترکی کے زلزلہ پیما مرکز نے زلزلے کی شدت 6.6 ریکارڈ کی جبکہ جیولوجیکل سروے کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 7 اور گہرائی 16.5 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں