اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

‘ریاست کو قانون کے مطابق ایار کاذب کوسزا دینی ہو گی، ورنہ یہ کینسر اورپھیلے گا’

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : معاون خصوصی ڈاکٹرشہبازگل کا کہنا ہے کہ پہلے ریاست کے خلاف زہر اگلنا پھر مُکرجانا ن لیگ کاوطیرہ ہے، ریاست کو قانون کے مطابق ایار کاذب کوسزا دینی ہو گی، ورنہ یہ کینسر اورپھیلے گا۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی ڈاکٹرشہبازگل نے ایازصادق کےبیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا شرم نام کی کوئی چیزن لیگ کے قریب سے نہیں گزری، چورآقاؤں کی کرپشن بچانےکیلئےاس حدتک گِرناانتہائی شرم کی بات ہے۔

ڈاکٹرشہبازگل کا کہنا تھا کہ پاکستان کی بدنامی کاباعث بننےکےبعدبھی ڈھٹائی سےجھوٹ بول رہےہیں، پہلےریاست کےخلاف زہر اگلنا پھر مُکرجانا ن لیگ کاوطیرہ ہے، افسوس ایسےمفادپرست اورکم ظرف لوگ اس ملک پرمسلط رہےہیں، کاغذی شیراورجعلی انقلابی کرپشن کا حساب دیے بغیر بچ نہیں سکیں گے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی نے مزید کہا کہ ہمیشہ کی طرح مولانافتنےاورشرکی حمایت کی کوشش کر رہےہیں، اس بارمعافی مان لی گئی تو اگلی باراس سے زیادہ  گری ہوئی باتیں کریں گے۔

ان کو کہنا تھا کہ ریاست کوقانون کےمطابق عمل کرناہوگا، قانون کے مطابق ایار کاذب کوسزا دینی ہو گی، ورنہ یہ کینسر اورپھیلےگا۔

یاد رہے مسلم لیگ ن کےرہنما ایاز صادق کا کہنا تھا کہ میرے بات کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش سے پاکستان کو فائدہ نہیں ہوا، بھارتی میڈیاکی اسٹرٹیجی اپناتےہوئےاسےغلط اندازمیں پڑھاگیا۔

ان کا کہنا تھا کہ میرے خلاف بینرزلگنا پاکستان کی کوئی خدمت نہیں ہے، میں اپنے مؤقف پرکھڑاہوں ، میرے پاس بے شماررازہیں، میں نے کوئی غیرذمےدارانہ بیان دیا ہے نہ دوں گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں