بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

کراچی میں فائرنگ سے پیش امام زخمی، حالت تشویشناک، ملزم گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد کے علاقے جمشید ٹاؤن میں فائرنگ سے مسجد کے پیش امام زخمی ہوگئے، مولانا عبداللہ عمر کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے جمشید ٹاؤن ایک نمبر سبحانیہ مسجد کے پیش امام مفتی عبداللہ عمر کو فائرنگ کرکے زخمی کرنے والے ملزم کو اہل علاقہ نے پکڑلیا۔

ذرائع کے مطابق 47 سالہ پیش امام کو زخمی حالت میں سول اسپتال منتقل کردیا گیا، مفتی عبداللہ عمر کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس ملزم کو گرفتار کرنے پہنچی تو اہل علاقہ نے ملزم  پولیس کے حوالے سے کرنے سے انکار کردیا، پولیس کو اس دوران مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش سے واقعہ ڈکیتی مزاحمت کا لگتا ہے لیکن واقعے کی تمام پہلوؤں سے تفتیش کی جارہی ہے۔

بعدازاں پولیس کا کہنا تھا کہ موٹر سائیکل سوار 2 ملزمان نے مفتی عبداللہ کا مسجد سے تعاقب کیا، ملزم نے انہیں گھر کے قریب پہنچنے پر گولی ماری، ملزم نے مزید فائر کرنا چاہے لیکن گولی چیمبر میں پھنس گئی، ملزم کے قبضے سے نائن ایم ایم پستول اور موبائل فون برآمد کرلیا گیا ہے۔

عزیز آباد میں مبینہ مقابلے کی زد میں آکر خاتون زخمی

ادھر کراچی کے علاقے عزیز آباد میں مبینہ مقابلے کی زد میں آکر خاتون زخمی ہوگئیں، زخمی خاتون کی شناخت نصرت کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون اپنی گھر کی کھڑکی پر موجود تھیں، ڈکیتوں نے واردات کے بعد فرار ہوتے ہوئے ہوائی فائرنگ کی جو خاتون کو لگی ، ڈکیتوں کا تعاقب کیا تاہم ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

اہم ترین

سلمان لودھی
سلمان لودھی
سلمان لودھی اے آر وائی نیوز کراچی کے کرائم رپورٹر ہیں۔

مزید خبریں