اشتہار

پرانے موبائل کو ’آئی فون 12‘ میں تبدیل کریں، مگر کیسے؟

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک: اگر آپ آئی فون 12 خریدنے کے خواہشمند ہیں لیکن مہنگا ہونے کی وجہ سے اسے نہیں خرید سکتے تو آپ اپنے پرانے موبائل فون کو اس میں تبدیلی کرسکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایپل نے اپنا نیا موبائل فون ’آئی فون 12‘ حال ہی میں لاؤنچ کیا ہے لیکن یہ فون ابھی تک مارکیٹ میں دستیاب نہیں ہے تاہم صارفین اپنے پرانے فون میں معمولی تبدیلی لاکر اسے آئی فون 12 جیسا بناسکتے ہیں۔

ایپل کے نئے آئی فون کے اعلان کے بعد سے چینی میڈیا میں آئی فون کی ایسیسریز سے متعلق خبریں گردش کررہی ہیں جن میں ایک موبائل کور کا بھی ذکر ہے جو پرانے آئی فون کو آئی فون 12 میں تبدیل کردے گا۔

- Advertisement -

چینی صوبے شینزین کے شہر ہوچینگ بئی کی ایک مارکیٹ میں موبائل فون کے کیسز فروخت کے لیے پیش کردئیے گئے ہیں۔

آئی فون کے چار نئے سیٹ متعارف، قیمتوں کا اعلان

یہ کیسز مارکیٹ میں 52 امریکی ڈالر سے لے کر 67 ڈالر تک فروخت ہورہے ہیں جنہیں پرانے موبائل پر لگانے کے بعد ہینڈ سیٹ بالکل نئے دکھائی دینے لگتے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق موبائل فون کے اوپر سے اس کا پرانا کیس اتار کر اس پر نیا کیس چڑھایا جاتا ہے جو ناصرف موبائل فون کے لیے اس کا حفاظتی کور بھی بن جاتا ہے بلکہ یہ آئی فون 12 کی طرح دکھائی دینے لگتا ہے۔

نوٹ: نئی ٹیکنالوجی کا کوئی مقابلہ نہیں اور یہ کور صرف موبائل فون کا کور ہی تبدیل کرے گا، اسے لگانے سے پرانے موبائل فون میں کارکردگی پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں