اشتہار

نواز شریف آئین اور حلف کی پاسداری کی بات کررہے ہیں، مریم نواز

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ حق بھیک کی طرح ملے اور ایسا سلوک ہوگا تو ہمیں یہ منظور نہیں، نواز شریف آئین اور حلف کی پاسداری کی بات کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے ’شیر جوان فورس‘ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے سوال کرنا ہے ووٹ چوری کرنے کی جرات کس کو ہوئی، ووٹ کو عزت دوصرف ایک نعرہ نہیں ہے، ووٹ کو عزت ملے گی تو مہنگائی نیچے آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ غلامی وہ ہوتی ہے جب آئی جی کو اغوا کرکے گھنٹوں حبس بےجا میں رکھا جاتا ہے، آئی جی سے فون لے لئے جاتے ہیں اور کہتے ہیں کیپٹن (ر) صفدر کو گرفتار کرو، آئی جی سندھ جب گرفتاری سے منع کرتا ہے تو کہتے ہیں گھر نہیں جانے دیں گے۔

- Advertisement -

مریم نواز کا کہنا تھا کہ پاکستان بنانے والے بزرگوں کی سوچ کو آئین پاکستان کہتے ہیں، آئین آپ کے حقوق کی کتاب ہے اس میں لکھا ہے پاکستان میں کیا ہوگا، آئین پاکستان میں لکھا ہے کس کا کیا حق ہے اور کیا نہیں ہے، آئین پاکستان میں لکھا ہے کس نے کیا کام کرنا ہے اور کیا نہیں کرنا، آئین پاکستان پڑھو اور پھر دیکھو کہ نوازشریف کے مطالبات کیا ہیں، ایک بھی مطالبہ آئین سے متصادم ہے تو نوازشریف اورمیرا ساتھ نہ دینا۔

مسلم لیگ کی رہنما نے کہا کہ شیر جوان فورس کے مقاصد وہی ہیں جس کی بنیاد 83 سال پہلے رکھی گئی تھی، پاکستان کا مستقبل محفوظ ہاتھوں میں ہے، شیر جوان فورس کیساتھ مل کر ہم سب بھی لڑیں گے، پاکستان جس مقصد کیلئے بنا تھا ہمیں آج بھی وہ پورا ہوتے نظر نہیں آیا۔

انہوں نے کہا کہ شیر جوان کو میں تحریک کا نام دیتی ہوں، شیر جوان فورس کا مقصد نوجوانوں کو سیاسی شعور دینے کیلئے ہے، شیر جوان نوجوانوں کو قیام پاکستان کا مقصد بتانے کی تحریک ہے، شیر جوان نوجوانوں کو آئین سمجھانے، جمہوری نظام پر اعتماد کی تحریک ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں