اشتہار

عمرے کے تیسرے مرحلے کا آغاز، زائرین کی مکہ آمد

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: مکہ مکرمہ میں آج سے عمرے کے تیسرے مرحلے کا آغاز ہوگیا، سعودی عرب میں مقیم شہریوں کے بعد اب مختلف ممالک سے عمرہ زائرین کی مکہ آمد شروع ہوگئی۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی حکام کا کہنا ہے کہ اب روزانہ بیس ہزار عمرہ زائرین اور 60 ہزار افراد نماز باجماعت ادا کرنے کے ساتھ زیارت بھی کرسکیں گے، عمرے کے تیسرے مرحلے کے آغاز کے پیش نظر مسجد الحرام میں کورونا وائرس سے متعلقہ احتیاطی تدابیر اختیار کرلی گئیں۔

سعودی وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ غیرملکی عمرہ زائرین پہلے تین روز اپنے ہوٹل میں آئسولیشن میں رہیں گے۔

عمرہ زائرین کو کتنے دن آئسولیشن میں رہنا ہوگا؟

- Advertisement -

واضح رہے کہ سعودی وزارت حج و عمرہ نے مکہ مکرمہ میں بیرون ملک سے آنے والے عمرہ زائرین کے سفری ضوابط مقرر کیے ہیں، عمرہ زائرین کی ہر بس خود کار نگرانی کے نظام سے آراستہ ہوگی، شاہراہوں پر بس سروس کی سہولت مہیا ہوگی، ہر بس کا ایک ڈرائیور اور ایک اس کا ہیلپر ہوگا۔

بس کے روٹ، منزل اور عمرہ زائرین کے ناموں کی فہرست تیار کی جائے گی، جس میں ڈرائیور اور ہیلپر کا نام بھی درج ہوگا، بسوں میں سینیٹائزر فراہم کیے جائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں