اشتہار

گنجے شوہر نے نقلی بال لگا کر شادی کرلی، حقیقت جان کر بیوی نے کیا کیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارت میں نقلی بال لگا کر بیوی کو دھوکہ دینے والا گنجا شوہر بے نقاب ہوگیا، خاتون نے اپنے شوہر کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اپنی نوعیت کا منفرد واقعہ بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں پیش آیا جہاں شہری نے اپنا گنج پن چھپا کر خاتون سے شادی کی لیکن یہ چال بازی زیادہ دیر کام نہ آسکی۔

رپورٹ کے مطابق مذکورہ شخص اپنی ٹنڈ چھپانے کے لیے نقلی بال(وگ) لگاتا تھا جس کا اس کی بیوی کو علم نہ تھا اور نہ ہی شوہر نے کبھی اپنی بیوی کو بتانے کی کوشش کی۔

- Advertisement -

27 سالہ خاتون سے مذکورہ شہری کی شادی حال ہی میں ہوئی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر گنج پن کا عمل ہوتا تو کبھی شادی نہ کرتی اور دھوکہ دہی کی وجہ سے انہوں نے شوہر کے خلاف مقدمہ درج کرایا۔

عورت نے مزید کہا کہ پہلے میں نے سسرالیوں کو اس صورت حال سے آگاہ کیا لیکن انہوں نے میری بات یہ کہہ کر مسترد کردی کہ یہ کوئی بڑا مسئلہ نہیں، جس پر میں نے مقدمہ درج کرایا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں