کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے جنوبی پنجاب کے علاقے راجن پور میں کارروائی کرتے ہوئے 5 خطرناک دہشتگردوں کو گرفتار کرکے کالعدم تنظیم کا نیٹ ورک تباہ کردیا۔
ترجمان کے مطابق سی ٹی ڈی نے راجن پور میں کارروائی کر کے 5خطرناک دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا جن کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا۔
ترجمان نے کہا کہ گرفتار دہشت گردوں میں اعجاز، صغیر ،جابر، انور اورکامران شامل ہیں، دہشت گردوں سےخودکش جیکٹ، ہینڈگرنیڈ،بھاری مقدارمیں اسلحہ برآمدکیاگیا ہے۔
ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ دہشت گردوں نےچندماہ قبل بلوچستان سےنیٹ ورک راجن پور منتقل کیا تھا اور اب کارروائی کے بعد اس نیٹ ورک کو تباہ کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ صوبہ پنجاب کے ضلع راجن پور میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے 5 دہشت گردوں کو گرفتار کیا تھا جن کا تعلق بی ایل اے کے باغی کمانڈر گروپ سے تھا۔
سی ٹی ڈی کے مطابق ملزمان سے اسلحہ، آئی ای ڈی اور 6 کلو دھماکا خیز مواد برآمد کیا گیا، ملزمان میں حسین بخش عرف بگا، بخش، رحیم علی اور مجاہد دین شامل تھے۔ دہشت گردوں نے ریلوے ٹریک پر دھماکے کا منصوبہ بنا رکھا تھا۔