اشتہار

عمان کا 100 ممالک کیلیے ویزا سے متعلق بڑا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

سلطنت عمان نے 100 ممالک کے شہریوں کو ویزا سے مستثنیٰ دینے کا اعلان کر دیا۔

گلف نیوز کے مطابق یہ اعلان وزارت خزانہ کی جانب سے حال ہی میں شائع ہونے والے مالی منصوبے میں کیا گیا ہے۔

اس منصوبے کے تحت 100 ممالک کے شہریوں کو بغیر کسی ویزا کے سلطنت جانے کی اجازت ہوگی تاہم فی الحال کوویڈ 19 کے سبب وزٹ ویزا خدمات معطل ہیں۔

- Advertisement -

مذکورہ ممالک کی فہرست مرتب کی جارہی ہے لیکن فوری طور پر ان کے نام سامنے نہیں آئے اور امکان یہی ہے کہ چند ماہ میں مستثنیٰ ممالک کے ناموں کا اعلان کیا جائے گا۔

اس اقدام کا مقصد سلطنت میں سیاح کو فروغ دینا اور سرمایہ کاری کے لیے خصوصاً سیاحت کے شعبے میں دنیا بھر سے لوگوں کو سہولیات فراہم کرنا ہے۔

خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) ممالک، سعودی عرب، قطر، کویت، یو اے ای اور بحرین کے شہریوں کو ویزا فری قرار دیا گیا ہے۔

نیشنل سینٹر برائے شماریات و انفارمیشن(این سی ایس آئی) کے ماہ اکتوبر کے اعداد و شمار کے مطابق اگست تک کے مقابلے میں سالانہ پروازوں کی تعداد میں 64 فیصد کی کمی ظاہر ہوئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں