جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

راولپنڈی میں 13 سالہ لڑکی سے اجتماعی زیادتی

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: صوبہ پنجاب کے شہر راولپنڈی میں 13 سالہ لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق راولپنڈی میں 13 سالہ لڑکی سے مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کی گئی، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے کار میں لفٹ مانگنے کے بہانے لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا، آئی جی پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او راولپنڈی سے رپورٹ طلب کرلی۔

واہ کینٹ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں کاشف شاہ، ذیشان محمود اور عامر خان شامل ہیں، گرفتار ملزمان کے 02 ساتھیوں بلال اور منصور خان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

ایس پی پوٹھوہار سید علی کا کہنا ہے کہ ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔

Image

لاہور پولیس نے دو بچیاں تلاش کرکے والدین کے حوالے کردیں

ادھر لاہور پولیس نے دو بچیاں تلاش کرکے والدین کے حوالے کردیں، پولیس کے مطابق ملزم بختیار دونوں نوعمر بچیوں کو ورغلا کر ساتھ لے گیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچیاں گھر سے جاتے ہوئے چالیس تولہ سونا، پچاس ہزار نقدی ساتھ لے گئی تھیں، طلائی زیورات اور نقدی برآمد کرلی گئی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں