اشتہار

کابل یونیورسٹی حملے کے بعد اشرف غنی حکومت کو ختم کرنےکامطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

چیرمین نیشنل کانگریس پارٹی افغانستان سینیٹر عبداللطیف پدرم نے اشرف غنی حکومت کو ختم کرنےکامطالبہ کر دیا۔

کابل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سینیٹر عبداللطیف پدرم نے کہا کہ عبوری حکومت قائم کر کے دوبارہ انتخابات کرائے جائیں، افغان حکومت کودہشت گردی واقعے پر استعفی دینا چاہیے۔

چیرمین نیشنل کانگریس نے کہا کہ افغانستان میں بھارت ایسا نظام چاہتا ہے جوپاکستان مخالف ہو، بھارت کا افغانستان میں نیٹ ورک ہے جو پاکستان مخالف کام کرتا ہے۔

کابل میں یونیورسٹی پر حملہ، 25 افراد ہلاک

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ مودی اسرائیل سےملکر افغانستان میں اسرائیل جیسی ریاست بنانا چاہتا ہے، مودی اور اسرائیل یہاں اپنی پسند کے لوگ لانا چاہتے ہیں، مودی چین پاکستان سمت خطے کے دیگر ممالک کے خلاف کام کرنا چاہتا ہے مودی افغانستان میں دہشت گرد گروپ قائم کر رہا ہے۔

عبداللطیف کا کہنا تھا کہ مودی سی پیک مخالف سرگرمیوں کیلئے دہشت گرد گروپ قائم کر رہا ہے، اشرف غنی کی حکومت بھی بھارتی عزائم کا ساتھ دے رہی ہے، ہندوستان کی سوچ ہے پاکستان،افغانستان ،بنگلا دیش کو اپنے زیر دام لائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں