اشتہار

مگرمچھ کا مٹر گشت، ویڈیو سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

امریکی ریاست فلوریڈا کے علاقے میلبورن میں واقع گلف کورس میں مگر مچھ کو بنا خوف و خطر گھومتے ہوئے دیکھا گیا، جس کی ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا کی سب سے بڑے پلیٹ فارم فیس بک پر شیئر ہونے والی ویڈیو امریکی ریاست فلوریڈا کی ہے جہاں گالف کے میدان میں نویں سوراخ کے قریب دیوقامت مگر مچھ مٹر گشت کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

گلیڈی ایٹر کراسنگ نامی پیج سے فیس شیئر ہونے والی ویڈیو لاکھ صارفین دیکھ کر حیران ہوئے جبکہ گالف کلب جانے والے شہری اسے دیکھ کر خوفزدہ ہوگئے۔

- Advertisement -

اس مگر مچھ کی لمبائی تقریباً دس فٹ کے قریب ہے۔

مزید پڑھیں:  شکاریوں نے ریاست کی تاریخ کا سب سے لمبا مگرمچھ پکڑ لیا

رپورٹ کے مطابق مگرمچھ کی گالف کلب میں آزادانہ گھومنے پھرنے کی ویڈیو نیکول لینتر نامی ملازم نے بنائی جو یہاں کا ملازم ہے۔

اس ویڈیو پر سیکڑوں صارفین نے دلچسپ تبصرے بھی کیے، کچھ شرارتی صارفین نے لکھا کہ ہوسکتا ہے مگرمچھ گالف کھیلنے کے لیے آیا ہو جبکہ کچھ نے مگرمچھ کو ازخود چیمپئن قرار دیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں