تازہ ترین

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر روانہ، براہ راست دیکھیں

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

کراچی پبلک ٹرانسپورٹ، دنیا کا بدترین نظام قرار

کراچی: شہر قائد میں پبلک ٹرانسپورٹ کو دنیا کا سب سے بدترین نظام قرار دے دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق عالمی جریدے بلومبرگ نے اپنی رپورٹ میں کراچی کو بدترین پبلک ٹرانسپورٹ رکھنے والا شہر قرار دیتے ہوئے کہا کہ کوئی شہر سیاسی یتیم ہوتا ہے تو یہ حال ہوتا ہے، برسوں پرانی بسیں ٹوٹی پھوٹی سڑکوں پر رواں دواں رہتی ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھیڑ بکریوں کی طرح لوگ بسوں میں سفر کرتے ہیں، حد تو یہ ہے کہ بسوں کی چھت کو بھی مسافروں کے بیٹھنے اور سواری کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق کراچی ایسا شہر ہے جس کے مسائل حل کرنے کا کوئی ذمہ دار ہی نہیں ہے، ٹریفک کے قوانین پر کوئی عمل کرنے کو تیار نہیں جس کی وجہ سے ٹریفک حادثات معمول کی بات ہے۔

سندھ حکومت کی جانب سے چلائی جانے والی پیپلز بس سروس بند

دوسری جانب سندھ حکومت کی جانب سے چلائی جانے والی پیپلز بس سروس بھی بند ہوگئی، بس داؤد چورنگی تا ٹاور چلائی جارہی تھی، بس سروس ایک سال میں ہی بند ہوگئی، سندھ حکومت نے گزستہ سال 10 بسیں چلائی تھیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فنڈز کی کمی اور انتظامی نااہلی کی وجہ سے بسیں بند ہوئیں، محکمہ ٹرانسپورٹ کے ذرائع نے بسوں کی بندش کی تصدیق کردی۔

یاد رہے کہ شہر میں گرین بس سروس منصوبہ بھی تاحال زیر التواء ہے جبکہ اورنج لائن بس منصوبے میں بھی تاخیر ہے، سندھ حکومت نے شہر میں مزید 200 بسیں لانے کا اعلان کررکھا ہے۔

Comments

- Advertisement -