اشتہار

آن لائن چیزیں منگوانے والا نوسرباز گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارتی دارالحکومت کے جنوب مشرقی علاقے میں اشیائے خوردونوش کی دکان پر کام کرنے والے شخص کو بے وقوف بنانے والا نوجوان پکڑا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق دہلی کے جنوب مشرقی علاقے لجپات نگر میں واقع پنساری کی دکان پر گاہک بن کر آنے والے 24 سالہ نوجوان نے اسٹور پر کام کرنے والے سادہ لوح ملازم کو بے وقوف بنایا۔

پولیس نے دکشن پوری کے رہائشی نوجوان کو جمعے کے روز گرفتار کیا جس کی شناخت ویکاش کے نام سے ہوئی۔

- Advertisement -

پولیس حکام کے مطابق اتل بجاج نامی دکان دار نے جمعرات کے روز شکایت درج کرائی۔ جس میں اُس کا کہنا تھا کہ اُسے لجپات نگر کے رہائشی نے کچھ سامان کا آرڈر دیا۔

جب ڈلیوری بوائے سامان لے کر مذکورہ پتے پر پہنچا تو اُس کی وکاش نامی نوجوان سے ملاقات ہوئی جس نے بتایا کہ وہ اس مکان کے مالک کا ڈرائیور ہے۔

’وکاش نے ڈلیوری بوائے سے سامان اور بقایا رقم 1700 روپے لے کر یہ بول کر گیا کہ وہ دو ہزار روپے لے کر آرہا ہے‘۔

دکان مالک کے مطابق ڈلیوری بوائے نے وہاں کھڑے ہوکر کافی دیر تک انتظار کیا مگر کوئی نہیں آیا، جب ہم نے مکان کی تصدیق کرنے کے لیے رابطہ کیا تو معلوم ہوا کہ گھر سے کسی بھی شخص نے کوئی آرڈر نہیں دیا تھا۔

پولیس نے دکاندار کی شکایت درج کرنے کے بعد موبائل نمبر کو ٹریسنگ پر لگایا اور سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر کے تحقیقات کا آغاز کیا اور پھر فوٹیج کی مدد سے ملزم کو گرفتار کیا۔

ملزم نے تفتیش کے دوران بتایا کہ وہ گزشتہ دو سال سے خود کو گاہک ظاہر کر کے اپنی پسند کی چیزیں منگواتا ہے اور وہ اُن اشیاء کا انتخاب کرتا ہے جن کی قیمت ایک ہزار روپے سے کم ہوتی ہے تاکہ کوئی بھی دکاندار یا کمپنی کم قیمت کا سوچ کر پولیس کو شکایت درج نہ کرائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں