اشتہار

سعودی عرب میں بی ایم ڈبلیو گاڑی کے مالک کو بڑا دھچکا

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب میں چور بڑی چالاکی سے سڑک پر اسٹارٹ حالت میں کھڑی مہنگی ترین بی ایم ڈبلیو گاڑی لے کر فرار ہوگیا، پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنا شروع کردیے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق گاڑی چوری کی واردات سعودی دارالحکومت ریاض میں پیش آئی جہاں چور نے اسٹارٹ حالت میں کھڑی بی ایم ڈبلیو گاڑی کو دیکھا اور موقع ملتے ہی لے کر فرار ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق گاڑی کے مالک نے تجارتی مرکز میں شاپنگ سینٹر کے باہر گاڑی کھڑی کرکے شاپنگ کرنے گیا لیکن واپسی پر اسے اپنی گاڑی نہیں ملی، سینٹر کے باہر لگے کیمرے نے واردات ریکارڈ کرلیا۔

- Advertisement -

پولیس کا کہنا ہے کہ شاپنگ سینٹر کے باہر سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے چور کی شناخت کر لی گئی۔

اس حوالے سے پولیس نے بتایا کہ چور نے بڑی مہارت سے گاڑی چوری کی، ملزم پہلے کار کے پاس پہنچا اور جائزہ لیا جس کے بعد وہ گاڑی میں بیٹھا اور رفو چکر ہوگیا۔

پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کردی۔ جبکہ سعودی عرب میں ٹریفک قانون کے مطابق اسٹارٹ حالت میں گاڑی چھوڑ کر جانا بھی قابل سزا خلاف ورزی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں