تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

امریکی تاریخ میں پہلی بار سینٹ کی نشستوں پر دو خواجہ سرا کامیاب

واشنگٹن : ڈیموکریٹک امیدوار سارہ میک برائیڈ اور ٹیلر اسمال نامی خواجہ سراوں نے امریکی انتخابات میں کامیابی حاصل کرکے تاریخ رقم کردی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق منگل کے روز سے امریکا میں انتخابات کا دنگل سجا ہوا ہے، جس کے غیر حتمی نتائج میں ڈیموکریٹ امیدوار واضح اکثریت میں نظر آرہے ہیں لیکن رواں انتخابات میں امریکا میں دو خواجہ سراوں نے سینٹر منتخب ہوکر تاریخ رقم کی ہے۔

ٹیلر اسمال ریاست ورمونٹ جبکہ سارہ میک برائیڈ ریاست ڈیلاویئر سے ڈیموکریٹ کی امیدوار تھیں۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ الیکشن کے دوران ٹیلر اسمال نے 40 فیصد سے زائد ووٹ حاصل کیے جبکہ سارہ میک برائیڈ نے 86 فیصد ووٹوں کی واضح برتری سے سینیٹ کی نشست پر کامیابی حاصل کی۔

واضح رہے کہ امریکا کے صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ اور حریف جوبائیڈن معرکہ سرکرنے کےلیے سردھڑ کی بازی لگارہے ہیں، ٹرمپ نے تو حتمی نتائج سے قبل اپنی جیت کا اعلان کردیا تھا جسے سوشل میڈیا ویب سائٹس کی جانب سے مسترد کردیا گیا۔

Comments

- Advertisement -