اشتہار

ملازمت کا نیا قانون، سعودی وزارت افرادی قوت کی اہم وضاحت

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی وزارت افرادی قوت وسماجی بہبود نے اہم وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملازمت سے متعلق نئے قانون کا اطلاق نجی ڈرائیورز، چوکیدار اور مزارع پر نہیں ہوگا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت افرادی قوت وسماجی بہبود کا کہنا ہے کہ نجی چوکیداری، ڈرائیونگ اور مزارع کے شعبے میں نئے آنے والے ورکرز پر بھی ملازمت کا نیا قانون لاگو نہیں ہوگا۔

وزارت نے بتایا کہ ان شعبوں کو مذکورہ قانون سے مستثنی قرار دیا گیا ہے، ملازمت کے نئے قانون کے دائرے میں نجی اداروں کے تمام ملازمین شامل ہوں گے۔

- Advertisement -

خیال رہے کہ حالیہ دنوں سعودی عرب میں نیا قانون متعارف کرایا گیا ہے جس کے تحت غیر ملکی ملازم اپنے آجر کو آن لائن اطلاع دے کر ایگزٹ ری انٹری ویزا خود نکال سکے گا۔

سعودی وزارت افرادی قوت کی جانب سے روزگار پروگرام کا آغاز

دریں اثنا غیرملکی ملازمین کو ملازمت کا معاہدے ختم ہونے پر آجر کی منظوری کی بغیر اسے آن لائن مطلع کرکے سعودی عرب چھوڑنے کی بھی اجازت ہوگی۔

قانون کے تحت ورکرز ملازمت کا معاہدہ ختم ہونے پر آجر کی مرضی کے بعد کسی اور ہاں ملازمت کرسکتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں