کراچی: قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کو کرکس لیب نامی ایپلی کیشن کا ڈائریکٹر اور برانڈ ایمبسیڈر مقرر کردیا گیا، ایپلی کیشن سے کرکٹ کی تمام معلومات حاصل کی جاسکیں گی۔
اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق سابق کپتان وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ ماضی میں جاؤں تو میں لاہور کی سڑکوں پر ٹیپ بال کرکٹ کھیلا کرتا تھا، پرانے زمانے میں اسکور ریکارڈ رکھنے میں ہر ایک کو کہنا پڑتا تھا، کرکس لیب ایپلی کیشن سے ملک یا دنیا کے کسی بھی کونے سے کرکٹ انفو ملا کرے گی۔
سابق کپتان نے کہا کہ ٹیکنالوجی کا استعمال موجودہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔
چیف مارکیٹنگ آفیسر کرکس لیب ڈیمیئن برینن کا کہنا تھا کہ یہ اپیلی کیشن ہر عمر کے کرکٹ لوورز کیلئے ہے، ڈومیسٹک کرکٹ کیساتھ انٹرنیشنل مقابلے کی تفیصلات ملیں گی، وسیم اکرم کی شمولیت سے ہمارے اہداف آسمانوں تک پہنچ جائیں گے۔
قومی ٹیم کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے وسیم اکرم نے کہا کہ چیئرمین پی سی بی کا فیصلہ ہوگا کہ اظہرعلی کپتان رہیں گے یا نہیں، اظہرعلی بیٹسمین اچھا ہے اسے فیصلوں میں خود کو مضبوط کرنا ہوگا۔
وسیم اکرم نے کہا کہ آج ہرکوِئی کہتا ہےاظہرعلی کوکیوں ہٹایا جارہا ہے، اظہر علی کو فیصلہ سازی میں بہادری کا مظاہرہ کرنا ہوگا، وہ سیکھ سکتا ہے، اچھا پلیئر ہے، کپتان کا تقررکرنا چیئرمین پی سی بی کا استحقاق ہے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی کنگز ڈین جونز کومس کرے گی، تمام کھلاڑی آفیشلز ڈین جونز کو یاد کرتے ہیں، دنیا کے بہتر سے بہترین کوچ بھی ڈین جونز کی جگہ نہیں لے سکتے، میں کراچی کنگزکا ہیڈکوچ ہونگا لیکن ڈین جونز کی جگہ نہیں بیٹھ سکتا ہوں، ساتھ والی کرسی ان کی یاد میں خالی رہے گی۔