اشتہار

خوفناک حادثے نے دیکھنے والوں کے دل دہلا دئیے، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

جوہانسبرگ: جنوبی افریقہ میں کار کے خوفناک حادثے نے دیکھنے والوں کے دل دہلا دئیے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جنوبی افریقہ کے سینٹ اینڈریو کالج اسپتال چیپل کے قریب کار ڈرائیور سے بے قابو ہوکر چورنگی (راؤنڈ اباؤٹ )سے ٹکرا کر ہوا میں اڑتی ہوئی دیوار سے جاٹکرائی، حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آگئی۔

رپورٹ کے مطابق حادثے کے نتیجے میں کار کو شدید نقصان پہنچا جبکہ ڈرائیور کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا، ابتدائی تحقیقات کے مطابق کار کو ایک آف ڈیوٹی سپاہی چلا رہا تھا۔

- Advertisement -

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کار ڈرائیور سے بے قابو ہوکر پہلے راؤنڈ اباؤٹ سے ٹکراتی ہے اور 100 فٹ بلندی پر اڑتے ہوئے نزدیک قائم اسکول کی دیوار سے جاٹکراتی ہے۔

عینی شاہد کا کہنا تھا کہ کار کسی فلم کے اسٹنٹ کی طرح اڑتی ہوئی گئی، گاڑی دیوار سے ٹکرائی جس کے بعد ڈرائیور نیچے گرا اور اس کی زندگی بچ گئی۔

جنوبی افریقی پولیس سروس کے ترجمان کیپٹن مالی گوونڈر نے کہا کہ حادثے کے نتیجے میں ڈرائیور کو شدید چوٹیں آئی ہیں، ہم سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے حادثے کی وجوہات جاننے کی کوشش کررہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں