تازہ ترین

آئی ایم ایف کا پاکستان کو سخت مالیاتی نظم و ضبط یقینی بنانے کا مشورہ

ریاض: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے سخت...

اسحاق ڈار ڈپٹی وزیراعظم مقرر

وزیرخارجہ اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم مقرر کر دیا...

جسٹس بابر ستار کے خلاف بے بنیاد سوشل میڈیا مہم پر ہائیکورٹ کا اعلامیہ جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار کی امریکی...

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

سعودی عرب میں سختی، حکومت نے شہریوں کو خبردار کردیا

ریاض: سعودی وزارت صحت نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ کرونا کی دوسری لہر سے بچنے کے لیے سختی سے ہدایات (ایس او پیز) پر عمل کریں۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت صحت کے ترجمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کے ذریعے شہریوں کو کرونا کی دوسری لہر کے حوالے سے متنبہ کیا اور کہا موجودہ مرحلہ بہت اہم ہے، کرونا وائرس کی دوسری لہر سے بچنے کے لیے ایس اوپیز کی پابندی کی جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ لاپرواہی دوسروں کے لیے بھی مشکلات کھڑی کردے گی، دنیا بھر میں کرونا وائرس کے نئے کیسز بڑھ رہے ہیں، کیوں کہ لوگوں نے کرونا وائرس سے بچاو کے لیے مقررہ تدابیر نظر انداز کر رہے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ کرونا سے بچاؤ کا اس وقت واحد راستہ ایس اور پیز پر عمل کرنا ہے۔

کورونا وائرس : سعودی عرب کو دنیا میں نمایاں مقام مل گیا

سعودی وزارت صحت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ مملکت میں شہری ایس او پیز پر عمل کررہے ہیں اور یہ خوش آئند بات ہے۔ لیکن یہ سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہنا چاہیے۔

انہوں نے ٹوئٹر پر مزید لکھا کہ شہری اور غیر ملکی پبلک مقامات پر ماسک استعمال کریں، ہاتھ پابندی سے دھوتے رہیں اور سماجی فاصلے کا دھیان رکھیں تاکہ وائرس سے بچا جاسکے۔

Comments

- Advertisement -