اسلام آباد : ڈنمارک کے سفیر نے پاکستان میں توانائی کے شعبے میں تعاون کیلئے خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا پاکستان کی نئی قابل تجدید پالیسی قابل ستائش ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر توانائی عمر ایوب سے ڈنمارک کے سفیر کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں میں توانائی کےشعبےپرتبادلہ خیال کیا گیا۔
عمر ایوب نے کہا توانائی کےشعبےمیں سرمایہ کاری کےوسیع مواقع موجودہیں، ملک میں مقامی وسائل سےانرجی کی شرح پیداوار بڑھانا ہے، 2025تک قابل تجدیدتوانائی کاحصہ 20فیصدہوجائےگا۔
وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ قابل تجدیدتوانائی کےمنصوبوں کی تکمیل مسابقتی بولی سےکی جائے گی ، توانائی مارکیٹ کووسیع اورمسابقتی بنایاجا رہاہے۔
اس موقع پر ڈینش سفیر نے کہا کہ پاکستان کی قابل تجدید توانائی کےشعبے میں تعاون کیلئےخواہشمند ہیں، پاکستان کی نئی قابل تجدید پالیسی قابل ستائش ہے۔
.
یاد رہے گذشتہ ماہ فاقی وزیرتوانائی عمر ایوب سے مصری سفیر کی ملاقات ہوئی تھی ، جس میں مصری سفیر نے کہا تھا مصر پاکستان کے توانائی شعبے میں جی ٹو جی بنیاد پر تعاون کا خواہشمند ہے، امید ہے دونوں ممالک دونوں ممالک کے مابین معاشی تعلقات کو مزید آگے بڑھانے کے لئے توانائی کے شعبے میں تعاون پیدا کریں گے۔