تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

سونے کی قیمت نے بڑی چھلانگ لگا دی

بلین مارکیٹ میں اضافے کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق بلین مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی فی اونس قیمت میں 39 ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد سونے کی ٹریڈنگ 1955 ڈالر پر ہوئی۔

انٹرنیشنل مارکیٹ میں اضافے کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں قیمتوں کو پر لگ گئے اور قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد ارشد کے مطابق عالمی مارکیٹ میں ہونے والے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ اور دس گرام کی قیمت میں بالترتیب 1350 اور 1158 روپے کا اضافہ ہوا۔

آج بتاریخ 05 نومبر  کے ریٹ

فی تولہ قیمت: -/ 116000

دس گرام قیمت: -/ 99,451

حالیہ اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 1 لاکھ 16 ہزار اور دس گرام کی قیمت 99 ہزار 451 روپے تک پہنچ گئی۔ کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹ میں لین دین نئے ریٹ کے ساتھ ہوئی۔

Comments

- Advertisement -