ہفتہ, دسمبر 28, 2024
اشتہار

کورونا لہر، ملک بھر میں نئی پابندیاں عائد

اشتہار

حیرت انگیز

کورونا کی دوسری لہر کے بعد نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کابڑا اقدام،ملک بھر میں احتیاطی تدابیر کے دوسرے مرحلےکےکل سےنفاذ ہوگا۔

احتیاطی تدابیر کےدوسرےمرحلےکا نفاذ31جنوری2021 تک رہےگا جس میں ملک بھرمیں کورونا ایس اوپیز پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایاجائے گا۔

احتیاطی تدابیر کے دوسرے مرحلےکا نفاذ کوروناکےحساس شہروں میں ہوگا جس میں کراچی، لاہور،اسلام آباد، راولپنڈی، ملتان حیدرآباد اور دیگر شامل ہیں۔

- Advertisement -

ماسک نہ پہننےوالوں کو100 روپےجرمانہ

دوسرےمرحلےمیں فیس ماسک کیلئےگلگت بلتستان ماڈل پرعملدر آمدہو گا۔ گلگت بلتستان طرزپرماسک نہ پہننےوالوں کو100 روپےجرمانہ عائدہوگا جب کہ ماسک نہ پہننےوالوں کوجرمانہ کرکے3ماسک فراہم کئےجائیں گے۔

سرکاری ونجی دفاترمیں 50 فیصد عملہ

سرکاری ونجی دفاتر کیلئے ورک فرام ہوم پالیسی7 نومبرسےنافذہوگی۔سرکاری ونجی دفاترمیں 50فیصدعملہ بلانےکی اجازت ہوگی۔

کوروناکےہاٹ سپاٹ ایریاز میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کئےجائیں گے۔احتیاطی تدابیر کے دوسرے مرحلے کے نفاذ کیلئے چاروں صوبوں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

ان ڈور شادی تقریبات پرپابندی 

احتیاطی تدابیرکے دوسرے مرحلےمیں ان ڈور شادی تقریبات پرپابندی ہوگی تاہم اس پابندی کا نفاذ20 نومبر سے ہو گا۔ شادی کی تقریبات کھلی فضامیں منعقدکرنےکی اجازت ہو گی۔کھلی فضامیں شادی کی تقریب میں ایک ہزار مہمان شریک ہو سکیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں