منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

سعودی عرب : دھوکہ دہی میں ملوث افراد کیخلاف سخت احکامات جاری

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض سعودی حکومت نے ادویات کے معاملے میں کسی بھی قسم کے غیرقانونی اقدامات یا جرم کا ارتکاب کیا تو اس کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی، بھاری جرمانے کے ساتھ قید کی سزا بھی بھگتنا پڑے گی۔

تفصیلات کے مطابق سعودی پبلک پراسیکیوشن نے کہا ہے کہ ہربل مرکبات یا دواؤں کے عناصر میں دھوکہ دہی پر ایک کروڑ ریال جرمانہ اوردس برس قید کی سزا ہوگی۔

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق پبلک پراسیکوشن نے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک جاری بیان میں کہا ہے کہ جو لوگ جڑی بوٹی یا ادویہ کے ترکیبی عناصر میں دھوکہ دہی کریں گے یا دھوکہ دہی کی کوشش کریں گے۔

- Advertisement -

اس کے علاوہ زائد المعیاد، غیر رجسٹرڈ، ملاوٹی، ناقابل استعمال مرکب یا جڑی بوٹی فروخت کریں گے اور سعودی عرب میں ایسی کوئی چیز برآمد کریں گے یا ایسی کسی دوا کی تشہیر کرتے پائے جائیں گے تو انہیں دس برس تک قید اور ایک کروڑ ریال تک جرمانے کی سزا ہوگی،بیان میں مزید کہا گیا کہ دونوں پر کسی ایک سزا پر بھی اکتفا کیا جاسکے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں