جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

ٹک ٹاک نے 20 سال سے بچھڑی جڑواں بہنوں کا ملاپ کروا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

جکارتہ : 20 سال قبل بچھڑنے والی جڑواں بہنیں ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن ٹک ٹاک کی مدد سے دوبارہ مل گئیں، دونوں بہنوں کا ملاپ دیکھنے والے افراد بھی آبدیدہ ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ حقیقی کہانی انڈونیشیا سے تعلق رکھنے والی دو جڑواں بہنوں کی ہے جو سنہ 1999 میں مذہبی فسادات کے باعث ایک دوسرے سے جدا ہوگئی تھیں۔

دونوں بہنیں 20 سال بعد بھی چین کی معروف ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک کی مدد سے دوبارہ مل پائی ہیں۔

- Advertisement -

میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 24 سالہ ٹرینا مشٹیکا نامی لڑکی اپنے والد کے مقیم تھی اور اسے نہیں معلوم تھا کہ اس کی کوئی جڑواں بہن بھی ہے لیکن ایک اچانک ان کی پڑوسی نے ٹک ٹاک پر ایک ویڈیو دیکھی جس میں ہوبہو اس جیسی لڑکی نظر آرہی تھی۔

ٹرینا کے پڑوسی نے انہیں بتایا جس پر انہوں نے اپنے والد سے بات کی تو معلوم ہوا کہ ان کی ایک جڑواں بہن ٹرینی ہے جو بیس سال قبل انڈونیشیا میں ہونے فسادات کے باعث اپنی والدہ کے ساتھ تھی اور پھر ہم ان سے جدا ہوگئے اور دوبارہ نہیں مل سکے۔

24 سالہ ٹرینا مشٹیکا نے ویڈیو میں نظر آنے والی لڑکی سے رابطہ کرکے اسے حقیقت سے آگاہ کیا، جس کے بعد دونوں کی ملاقات بیس سال بعد دوبارہ ملاقات ہوئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں بہنوں کو آپس میں دوبارہ ملتے دیکھنے والی ہر آنکھ پر نم نظر آرہی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں