جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

ایک رات میں دریا کے پانی کا رنگ تبدیل، شہری خوفزدہ

اشتہار

حیرت انگیز

بیجنگ: چین میں ایک دریا اچانک گہرے سبز رنگ کا ہوگیا جسے دیکھ کر شہری خوف زدہ ہوگئے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق چین کے وسطی صوبے ہیبی کے شہری رات کو سو کر صبح اٹھے تو انہوں نے یماؤ نامی دریا کو گہرے سبز رنگ کا پایا۔

پیر کی صبح اٹھنے والے شہری دریا کے پانی کا رنگ تبدیل دیکھ کر حیران رہ گئے۔

- Advertisement -

دریا کے پانی کا رنگ تبدیل ہونے کی خبر جنگل میں آگ کی طرح پورے ملک میں پھیل گئی جس کے بعد حکومت نے نوٹس لیا اور متعلقہ محکمے کو تحقیقات کے لیے بھیجا۔

متعلقہ محکمے کے افسران نے شہریوں کو اطمینان دلاتے ہوئے کہا کہ دریا کے پانی کی رنگت تبدیل ہونا کوئی خوفناک واقعہ نہیں ہے کیونکہ اس میں زہریلی گیس کا پانی شامل ہوا جس کی وجہ سے رنگت تبدیل ہوگئی۔

مقامی حکام نے نمونے حاصل کرکے پانی کا ٹیسٹ بھی کیا جس میں یہ بات سامنے آئی کہ دریا میں فلورسین سوڈیم نامی زہریلی گیس کا پانی شامل ہوا جس نے دریا کی رنگت کو تبدیل کیا۔

مزید پڑھیں: قدرت کا معجزہ، آسمان کا رنگ تبدیل اور پراسرار لہریں، شہری خوفزدہ

یہ بھی پڑھیں: ساحل خون آلود، سمندر کے پانی کا رنگ بھی سرخ ہوگیا، افسوسناک وجہ

انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 12 کلومیٹر کے رقبے پر محیط دریا کا پانی گہرے سبز کا نظر آرہا تھا جبکہ بہت سارے شہری اُس کو دیکھنے کے لیے جمع تھے۔

عینی شاہد کا کہنا تھا کہ ’ایک رات میں دریا کے پانی کا رنگ تبدیل ہونا ہمارے لیے حیران کن ہے کیونکہ میں نے اپنی زندگی میں یہ پہلی بار دیکھا ہے‘۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں