تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

قدرت کا معجزہ، آسمان کا رنگ تبدیل اور پراسرار لہریں، شہری خوفزدہ

اوٹاوا: کینیڈا کے مختلف علاقوں کے رہائشی آسمان پر پراسرار روشنی اور مختلف رنگوں کی دیکھ کر خوفزدہ ہوگئے۔

یورو نیوز کی رپورٹ کے مطابق کینیڈا کے مختلف علاقوں میں گزشتہ شب شہریوں نے آسمان پر انوکھا نظارا دیکھا جس کے بعد وہ خوف زدہ ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق شہریوں نے آسمان پر سبز رنگ کی روشنی دیکھی اور پھر مختلف رنگوں کی لہریں دیکھیں۔

رنگوں کے انوکھے ملاپ اور روشنی کی رقص کرتی لہروں کے مناظر ویسے تو خوف زدہ کرنے والے نہیں تھے مگر  جن لوگوں کے سامنے یہ منظر پہلی بار ہوا وہ خوف سے گھروں میں چھپ گئے۔

وہ شہری جو اس سے قبل ایسے مناظر دیکھ چکے تھے یا خطروں سے لڑنا جانتے تھے انہوں نے اس منظر کو اپنے موبائل کیمرے میں محفوظ کیا۔

مزید پڑھیں: قدرت کا معجزہ!! صبح کے وقت آسمان کا رنگ بھی جامنی ہوگیا

روشنی کے انوکھے رقص کے نظارے نے شہریوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیا تھا۔ رنگوں کے اس انو کھے ملاپ اور رقص کر تی لہروں کے قدرتی نظارے کو ایک فوٹو گرافر نے کیمرے کی آنکھ میں قید کرلیا اور ویڈیو انٹرنیٹ پر شیئر کی۔

انٹرنیٹ صارفین نے اس ویڈیو کو پسند کیا اور دیکھتے ہی دیکھتے ہی وائرل ہوگئی۔

آسمان کا رنگ تبدیل کیوں ہوتا ہے؟

ماہرین کے مطابق اس عمل کو سائنسی زبان میں ‘نادرن لائٹس‘ یا شمالی قطب کی روشنی کہا جاتا ہے جبکہ فلکیات کی زبان میں اسے ‘اورورا بوریلیس’ بھی کہا جاتا ہے۔

یہ ایک قدرتی عمل ہے جس میں بجلی سے چارج ہونے والے شمسی ہوا کے ذرات زمین کے ماحول میں داخل ہوتے ہیں، عام طور یہ ایسے نظارے بلند مقام پر واقع علاقوں میں دیکھے جاتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -