بدھ, جنوری 15, 2025
اشتہار

جوبائیڈن کا کامیابی کے بعد امریکی عوام کے نام پہلا پیغام

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: امریکا کے نومنتخب صدر جوبائیڈن نے انتخابات میں کامیابی پر عوام کا شکریہ ادا کیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکا کے نومنتخب صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ امریکا مجھے فخر ہے آپ نے ہمارے عظیم ملک کی رہنمائی کے لیے منتخب کیا ہے، آگے مشکلات ہیں، آپ سے وعدہ ہے تمام امریکیوں کا صدر بن کر رہوں گا۔

نومنتخب امریکی صدر کا کہنا تھا کہ آپ نے جو اعتماد مجھ پر کیا اس پر پورا اتروں گا، غیرمثالی رکاوٹوں کے باوجود امریکیوں نے ریکارڈ تعداد میں ووٹ دئیے۔

- Advertisement -

جوبائیڈن نے کہا کہ تاریخی ٹرن آؤٹ نے ثابت کیا امریکیوں کے سینے میں جمہوریت دھڑکتی ہے، الیکشن کا نتیجہ آگیا، نفرت اورغصے کے بجائے ایک قوم بننے کا وقت ہے۔

جوبائیڈن کو صدر منتخب ہونے پر مبارکبادیں

انہوں نے کہا کہ امریکا کیلئے ایک بار پھرمتحد ہوکر مستحکم بننےکا وقت آگیا ہے، ہم متحدہ ریاستہائے امریکا ہیں، ہمارے لیے کچھ بھی ناممکن نہیں۔

واضح رہے کہ جوبائیڈن ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست دے کر امریکا کے 46ویں صدر منتخب ہوگئے۔

خیال رہے کہ اس وقت 4 ریاستوں میں گنتی جاری ہے جہاں ووٹوں کی گنتی مکمل ہونے کے بعد بائیڈن کی فتح کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا، اگر ان ریاستوں میں ٹرمپ جیت بھی جائیں تو بائیڈن کی برتری پر کوئی فرق نہیں پڑےگا۔

جوبائیڈن الیکٹرز کی جانب سے باضابطہ انتخاب کے بعد 20 جنوری 2021کو عہدہ صدارت پر براجمان ہوجائیں گے ،جو بائیڈن امریکی تاریخ میں سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے والے صدر ہوں گے ۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں