منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

ٹرمپ شکست کا غصہ اپنی ٹیم پر نکالنے لگے، اہم وزیر برطرف

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: صدارتی الیکشن میں شکست کا غصہ، ٹرمپ نے امریکی سکریٹری برائے دفاع مارک ایسپر کو برطرف کردیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر کو برطرف کردیا گیا ہے، ان کی جگہ کرسٹوفر ملر کو قائم مقام وزیر دفاع مقرر کردیا گیا ہے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ گذشتہ سال تئیس جولائی کو امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزارت دفاع کے سینیئر ترین اہلکار مارک ایسپر کو نیا وزیر دفاع بنانے کا اعلان کیا تھا۔دوسری جانب صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر صدارتی انتخابات کےنتائج کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا ہے، امریکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ کا جو بائیڈن کو وائٹ ہاؤس مدعو کرنے کا فی الحال کوئی ارادہ نہیں اور نہ ہی صدر ٹرمپ کا فی الحال عہدہ چھوڑنےکا کوئی ارادہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  جوبائیڈن ٹرمپ کی کون سی پالیسیاں تبدیل کرنے والے ہیں

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ انتخابات کے نتائج کو کئی ماہ تک طول دیناچاہتے ہیں، اس کے علاوہ سینٹ کی جوڈیشری کمیٹی نے انتخابات میں دھاندلی کے الزامات کی تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے، ایف بی آئی کو بھی دھاندلی کے الزامات کی تحقیقات میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں