تازہ ترین

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

شائقین کرکٹ کو گراؤنڈ میں آنے کی اجازت مل گئی

میلبرن: کورونا کے باعث کرکٹ کے میدانوں سے دور شائقین کو کرکٹ کے میدانوں میں آنے کی اجازت مل گئی۔

تفصیلات کے مطابق آئندہ ماہ بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان 26 دسمبر کو ہونے والی باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں 25 ہزار شائقین کو میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں آنے کی اجازت ہوگی۔

اسی طرح گابا ٹیسٹ میں 75 فیصد شائقین گراؤنڈ میں آسکیں گے، کرکٹ آسٹریلیا نے بھارت سے ہوم سیریز کے لیے ٹکٹوں کی فروخت کا اعلان کردیا۔

واضح رہے کہ کورونا وبا کے باعث مختلف ممالک میں کرکٹ بغیر تماشائیوں کے کھیلی جارہی ہے، آسٹریلیا کی جانب سے پہلی مرتبہ شائقین کرکٹ کو میدانوں میں آنے کی اجازت دی گئی ہے۔

آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان 4 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز 17 دسمبر سے شروع ہوگی، دونوں ٹیموں پہلے ٹیسٹ میں ایڈیلیڈ اوول کے میدان میں 17 سے 21 دسمبر تک مدمقابل ہوں گی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 26 سے 30 دسمبر، تیسرا ٹیسٹ 7 سے 11 جنوری اور چوتھا ٹیسٹ میچ 15 سے 19 جنوری کو کھیلا جائے گا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل کورونا وبا کی وجہ سے متعدد آسٹریلوی کھلاڑیوں نے بگ بیش لیگ کھیلنے سے انکار کردیا تھا۔

Comments

- Advertisement -