پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

باچا خان ایئرپورٹ پر اہلکار نے ایمانداری کی مثال قائم کردی

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور کے باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اہلکار نے مسافر کو رقم اور بیگ لوٹا کر ایمانداری کی مثال قائم کردی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پشاور کے باچا خان ایئرپورٹ پر مامور پورٹر نے مسافر کی رقم اور بیگ لوٹا کر فرض شناسی کی مثال قائم کردی۔

باچا خان ایئرپورٹ پر غیرملکی پرواز سے پشاور آنے والا مسافر انٹرنیشنل لاؤنج میں ٹرالی بیگ بھول گیا تھا، بیگ میں لیپ ٹاپ، موبائل فون سمیت غیرملکی اور پاکستانی کرنسی موجود تھی۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کے پورٹر نے بیگ ایئرپورٹ انتظامیہ ڈی ایف او کے حوالے کیا، بیگ میں 10 ہزار درہم موجود تھے، سی اے اے انتظامیہ نے رقم اور سامان مسافر کے حوالے کردیا۔

ایئرپورٹ پر تعینات اہلکار نے ایمانداری کی مثال قائم کردی

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ علامہ اقبال ایئرپورٹ پر تعینات اہلکار نے مسافر کو لاکھوں روپے رقم واپس کر کے فرض شناسی کی اعلیٰ مثال قائم کردی تھی۔

لاہور ایئرپورٹ پر تعینات سول ایوی ایشن کے اہلکار نے بیلٹ کے پاس پڑی رقم اپنے پاس رکھی اور  پھر یہ 20 ہزار ریال اپنے سپروائزر کے حوالے کیے۔

سول ایوی ایشن کے اہلکار کا کہنا تھا کہ مسافر سعودی ایئرلائن کی پرواز ایس وی 738 کے ذریعے جدہ سے لاہور پہنچا تو لاؤنچ میں اُس کی رقم گر گئی تھی۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں