جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

انکوائری رپورٹ میں آئی جی کا اغوا ثابت نہیں ہوا، پروگرام پاور پلے میں انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: مزار قائد کی بے حرمتی اور آئی جی سندھ کے معاملے پر پروگرام پاور پلے میں انکشاف ہوا ہے کہ انکوائری رپورٹ میں آئی جی سندھ کا اغوا ثابت نہیں ہوا۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’پاور پلے‘ میں انکشاف ہوا ہے کہ انکوائری رپورٹ میں آئی جی سندھ کا اغوا ثابت نہیں ہوا، آئی جی سندھ کو اپنے پاس بلانے پر افسران کے خلاف کارروائی کی گئی۔

افسران کی جانب سے آئی جی کو بلانے پر ناپسندیدہ صورتحال پیدا ہوئی، رپورٹ کے مندرجات سندھ حکومت سے شیئر کیے گئے تھے۔

واضح رہے کہ آج دوپہر پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کی جانب سے تحقیقاتی رپورٹ کے حوالے سے اعلامیہ جاری کیا گیا ۔

مزید پڑھیں: آئی جی سندھ واقعہ : فوج کی کورٹ آف انکوائری مکمل

اعلامیے میں  بتایا گیا تھا گزشتہ ماہ آئی جی سندھ کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی تحقیقات چیف آف آرمی اسٹاف کے حکم پر کی گئی جس میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر چار سینئر اہلکاروں کو عہدوں سے برطرف کیا گیا۔

پاک فوج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ذمہ دار افسران کی وجہ سے ریاست کے 2اداروں میں غلط فہمیاں پیدا ہوئیں، خلاف ورزی کرنے والے افسران کے خلاف جی ایچ کیو میں کارروائی کی جائے گی۔

یاد رہے کہ انیس اکتوبر کی شب مزارقائد کے تقدس کی پامالی کے الزام میں پولیس نے کیپٹن(ر)صفدرکو گرفتارکیا تھا، ان کی گرفتاری نجی ہوٹل سےعمل میں لائی گئی، کیپٹن(ر)صفدر کو گرفتاری کے بعد عزیز بھٹی تھانے منتقل کیا گیا تھا۔

بعد ازاں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کراچی کے واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے کور کمانڈر کراچی کو تمام واقعات کی تحقیقات کی ہدایت کرتے ہوئے فوری رپورٹ طلب کرلی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں