پشاور : آئی جی خیبرپختونخوا ثنااللہ عباسی نے ٹریفک پولیس کے پہلے ایف ایم ریڈیو کا افتتاح کردیا ، ریڈیو سے ٹریفک مسائل کا حل اور آگاہی ملے گی۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا ٹریفک پولیس نے پہلا ایف ایم ریڈیو متعارف کرادیا، ایف ایم ریڈیو کا افتتاح آئی جی کے پی ثنااللہ عباسی نے کیا،ریڈیو سے ٹریفک مسائل کا حل اور آگاہی ملے گی۔
اس موقع پر آئی جی خیبرپختونخوا ثنااللہ عباسی کی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ایف ایم ریڈیوبہت اچھا اقدام ہے ،ٹریفک روانگی میں بہتری آئے گی، دوسرے اضلاع تک بھی اس منصوبے کو بڑھائیں گے۔
ثنااللہ عباسی کا کہنا تھا کہ مدرسہ دھماکابہت بڑا سانحہ تھا، جو بیان دیا تھا اس کا ایک پورا پس منظرتھا، پہلے جتنے واقعات ہوئے پولیس نےانہیں کیفر کردار تک پہنچایا۔
آئی جی خیبرپختونخوا نے مزید کہا کہ مدرسہ دھماکے کے حوالے سے تحقیقات آگے بڑھ چکی ہیں ، بہت جلد کیس ٹریس ہوجائے گا۔