اشتہار

سنگ دل ماں نے انسانی اعضا سے رقم کمانے کیلئے کمسن بیٹیاں قتل کردیں

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : سفاک ماں نے انسانی اعضاء کے ذریعے پیسے کمانے کی خاطر اپنے شیرخوار بچیوں کو مبینہ طور پر قتل کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دولت جمع کرنے کی لالچ جگر گوشوں کو قتل کا دل دہلا دینے والا واقعہ امریکی ریاست نیواڈا کے شہر لاس ویگاس میں پیش آیا، جہاں ایک جوان خاتون نے اپنی ہی بیٹیوں کو موت کی نیند سلا دیا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ خاتون بچیوں کے اعضاء فروخت کرکے پیسے کمانا چاہتی تھی۔

- Advertisement -

پولیس تفتیس کے مطابق مقتولین کا باپ گھر پہنچا تو دو ماہ اور 1 ایک سالہ بچیوں کو مردہ حالت میں پایا جس پر متاثرہ باپ نے پولیس کو مطلع کیا۔

پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچتے ہی مبینہ قتل کے الزام میں ماں کو گرفتار کرکے تھانے منتقل کیا جہاں اس نے قتل کی تردید کرتے ہوئے بتایا کہ صبح بچیوں کے کمرے گئیں تو مرچکی تھیں۔

خاتون نے پولیس کو بیان دیا کہ میں نے اپنی بچیوں کو قتل نہیں کیا تاہم فلموں میں دیکھا ہے کہ انسان کے مرنے کے بعد اس اعضاء فروخٹ کرکے خوب رقم بنائی جاسکتی ہے تو میں نے اپنی بچیوں کے اعضاء سے پیسے کمانے کا فیصلہ کیا۔

پولیس نے خاتون پر دو کم سن بچیوں کو قتل کرنے کا مقدمہ درج کرلیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں