جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

جامشورو میں 4 مزدور کوئلے کی کان میں دب کر جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

جامشورو: سندھ کے ضلع جامشورو کی تحصیل سیہون شریف کے قریب لاکھڑا کول مائنز میں 4 مزدور کوئلے کی کان میں دب کر جاں بحق ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق سندھ کے ضلع جامشورو کی تحصیل سیہون شریف کے قریب لاکھڑا کول مائنز میں 4 مزدور کوئلے کی کان میں دب کر جاں بحق ہوگئے، حادثہ کان میں لفٹ مشین کی رسی ٹوٹنے کے باعث پیش آیا۔

پولیس کے مطابق حادثہ ٹرالی کی رسی ٹوٹنے کے باعث پیش آیا ہے، دب جانے والے چاروں مزدور جاں بحق ہوگئے ہیں، جاں بحق مزدوروں کی شناخت سمیع الرحمان، اختر، تاج محمد اور کلرام کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق ریسکیو ٹیمیں لفٹ مشین کے ذریعے جاں بحق مزدوروں کی لاشیں نکالنے کا کام کر رہی ہیں تاہم ابھی تک 2 لاشیں باہر نکالی جا سکی ہیں۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے 4 مزدوروں کا تعلق سوات سے ہے۔ پولیس کے مطابق واقعہ کول مائنز نمبر 39 میں پیش آیا ہے، واقعے کی مزید تحقیقات کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ سے ملحقہ علاقے درہ آدم خیل میں کوئلے کی کان میں گیس دھماکے میں 3 کان کن جاں بحق ہوئے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں