کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں پشاور زلمی کے سابق کپتان ڈیرن سیمی پلے آف مرحلے سے باہر ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل میں پشاور زلمی کے سابق کپتان ڈیرن سیمی پلے آف مرحلے سے باہر ہوگئے، وہ لاجسٹک مسائل کی وجہ سے پاکستان نہیں آسکیں گے۔
ڈیرن سیمی فلائٹ کی معطلی اور متبادل ٹرانزٹ ویزا نہ ہونے کی وجہ سے پی ایس ایل کے پلے آف مرحلے میں شرکت سے محروم ہیں۔
ڈیرن سیمی کی عدم موجودگی میں پشاور زلمی کے اسکواڈ میں صہیب مقصود کو شامل کرلیا گیا ہے۔
دوسری جانب نیوزی لینڈ کے مچل میک لینگن کراچی کنگز کے اسکواڈ میں شامل تھے وہ نیوزی لینڈ کے آئسولیشن قوانین کی وجہ سے پی ایس ایل سے دستبردار ہوگئے ہیں۔
کراچی کنگز کے اسکواڈ میں مچل میک لینگن کی جگہ جنوبی افریقا کے آل راؤنڈر وائن پارنیل کو شامل کرلیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ پی ایس ایل فائیو کے پلے آف مرحلے کیلئے غیر ملکی کھلاڑیوں کی پاکستان آمد کا سلسلہ جاری ہے اور کراچی کنگز کے تین غیر ملکی کھلاڑی کراچی پہنچ گئے ہیں۔
پلے آف میچز14 اور15 نومبر کو کھیلے جائیں گے اور چیمپئن ٹیم کا فیصلہ17 نومبرکو ہو گا۔