جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

کشمور واقعہ، پولیس افسر نے ملزمان کو گرفتار کرنے کے لیے مثال قائم کردی

اشتہار

حیرت انگیز

کشمور: سندھ کے شہر کشمور میں زیادتی کا نشانہ بننے والی ماں اور 4 سالہ بچی کے ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے کے لیے فرض شناس پولیس اہلکار نے مثال قائم کردی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کشمور پولیس کے اے ایس آئی محمد بخش برڑو نے زیادتی کا نشانہ بننے والی ماں اور اس کی کمسن بیٹی سے زیادتی میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے کے لیے اپنی بیٹی اور بیوی کی قربانی دے دی۔

ذرائع کے مطابق اے ایس آئی نے ملزمان کو گرفتار کرنے کے لیے ان کی خواہش پر اپنی بیٹی اور بیوی سے بات کروائی ان کو ہوٹل پر بلا کر درندہ صفت زیادتی میں ملوث ایک اہم مرکزی ملزم کو گرفتار کروا کر اپنا اور سندھ پولیس کا نام روشن کیا۔

- Advertisement -

ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کی نشاندہی پر چھاپہ مار کر کمسن بچی کو بازیاب کروالیا گیاہے، بچی کے جسم پر تشدد کے نشانات موجود تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث دوسرا ملزم فرار ہے جس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

سول سوسائٹی سیاسی و سماجی شخصیات نے پولیس کے جوان اے ایس آئی کی کاوش پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

مزید پڑھیں: کشمور میں ماں اور کمسن بچی سے اجتماعی زیادتی

واضح رہے کہ دو روز قبل کشمور میں ماں اور چار سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا، خاتون کو نوکری کا جھانسہ دے کر کراچی سے بلایا گیا تھا، ماں اور 4 سالہ بچی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد فروخت کردیا گیاتھا۔

پولیس نے اطلاع ملنے پر خاتون اور بچی کو اسپتال منتقل کردیا تھا، اسپتال ذرائع کا کہنا تھا کہ بچی کی حالت غیر ہے، جان بچانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

ایس ایچ او کشمور اکبر چنا کا کہنا تھا کہ خاتون اور بچی کا میڈیکل کروایا گیا ہے، رپورٹ میں زیادتی کی تصدیق ہوئی ہے، واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں