جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

اولاد کی جدائی نے گلوکارہ صنم ماروی کو اسپتال پہنچا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان کی معروف فوک گلوکارہ صنم ماروی کو  بچوں کی دوری نے اسپتال پہنچا دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر صنم ماروی نے مداحوں کو اپنی صحت سے متعلق آگاہ کیا اور بتایا کہ ’میں بچوں سے دوری کے باعث گزشتہ کئی روز سے بہت زیادہ تکلیف کا سامنا کررہی ہوں‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’بچوں کی جدائی اور دوری کے میرے دماغ پر گہرے اثرات مرتب ہوئے جس کی وجہ سے مجھے اسپتال جانا پڑا‘۔

- Advertisement -

صنم ماروی نے اس پوسٹ کے ساتھ اپنی دو تصاویر بھی شیئر کیں جن میں سے ایک میں وہ وہیل چیئر پر بیٹھی جبکہ دوسری میں اسپتال کے بیڈ پر لیٹی ہوئیں تھیں۔

مزید پڑھیں: عدالت نے گلوکارہ صنم ماروی کو خلع کی ڈگری جاری کردی

گلوکارہ نے لکھا کہ ’چند روز قبل میرے شہزادے بچوں مصطفیٰ علی اور ورد علی کی پیدائش کا دن تھا مگر وہ مجھ سے دور تھے، میرے لیے اُس سے زیادہ تکلیف کی بات یہ ہے کہ میرے بیٹے بہلول کا اسکول ختم کروا کے اُسے گانوں پر لگا دیا گیا، یہ میرے لیے بہت تکلیف دہ بات ہے‘۔

صنم ماروی نے بتایا کہ ’میں کئی روز سے اضطراب کا شکار اور بلڈپریشر کنٹرول کرنے کی دوائیں کھا رہی ہوں، سردرد اور کم بلڈپریشر کی وجہ سے مجھے اپستال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے طبی امداد دے کر مجھے گھر واپس آنے کی اجازت دے دی‘۔

گذشتہ کچھ دنوں میں میرے شہزادے بچوں مصطفيٰ علی اور ورد علی کی سالگرائیں تھی اور وہ سب مجھ سے دور تھے. اس سے زیادہ تکلیف…

Posted by Sanam Marvi Official on Wednesday, November 11, 2020

بعد ازاں صنم ماروی نے فیس بک پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے بالی ووڈ کے آنجہانی اداکار سشانت سنگھ کی موت کا تذکرہ کیا اور کہا کہ ’ڈپریشن کی وجہ سے ایک نوجوان اداکار نے اپنی زندگی ختم کرلی، حقیقت یہ ہے کہ ہسنتے اور مسکراتے چہروں کے پیچھے کئی درد چھپے ہوتے ہیں اسی وجہ سے کوئی ہمارے دماغی امراض پر یقین نہیں کرتا‘۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں