گلگت: گلگت بلتستان میں الیکشن کی تیاریاں جاری ہیں، انتخابات میں سیکیورٹی کے لیے سندھ پولیس کی بھاری نفری بھی پہنچ گئی جن میں افسران بھی شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سندھ پولیس کے 500 جوان افسران کے ہمراہ گلگت پہنچ گئے۔ گلگت بلتستان حکومت نے محکمہ داخلہ سندھ کو خط لکھا تھا۔ ایس ایس پی شادابن مسیح کو ٹیم کا انچارج بنا کر بھیجا گی۔ ایس پی گلبرک اظہر خان اور اے ایس پی لاڑکانہ رضوان طارق بھی گلگت پہنچے ہیں۔
500 پولیس جوان اور افسران میں ڈی ایس پی صدر کنور آصف سرفراز اور ڈی ایس پی نعیم خان بھی شامل ہیں۔ سندھ میں اے آئی جی آپریشن اسد اعجاز ملہی تمام معاملات دیکھیں گے۔ بلتستان میں ڈی آئی جی وقاص حسن اور ایس ایس پی جہانگیر احمد ہوں گے۔ کراچی پولیس کے 188، حیدرآباد کے103اہلکار ڈیوٹی انجام دیں گے۔
انتخابات: گلگت بلتستان میں عام تعطیل کا اعلان
سکھر کے103، لاڑکانہ سے بھی 103 اہلکار بھی گلگت میں ڈیوٹی دیں گے۔ 5 انسپکٹرز، 10 سب انسپکٹرز، 20 اے ایس آئیز بھی گلگت بھیجے گئے ہیں۔ 30ہیڈ کانسٹیبلز اور 432پولیس کانسٹیبلز بھی فرائض انجام دیں گے۔ افسران و اہلکاروں کو الیکشن کی خصوصی ڈیوٹی کے لیے بھیجا گیا ہے۔
خصوصی ڈیوٹی پر ایس ایس پی، ایس پی اور ڈی ایس پی رینک افسران بھیجے گئے۔ تمام اہلکار مختلف پوائنٹس پر سیکیورٹی پر موجود ہوں گے۔ افسران و اہلکار گلگت میں مقامی پولیس کے ساتھ مل کر ڈیوٹی انجام دیں گے۔