اشتہار

لیجنڈ گلوکار عالمگیر کے گردوں‌ کا کامیاب ٹرانسپلانٹ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان کی میوزک انڈسٹری کے لیجنڈ گلوکار عالمگیر حق کے گردے کا ٹرانسپلانٹ کامیاب ہوگیا۔

پاکستانی گلوکار عالمگیر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی ایک تصویر شیئر کی اور مداحوں کو بتایا کہ اُن کا گردے کا ٹرانسپلانٹ کامیابی سے ہوگیا ہے۔

گلوکار نے دعاؤں اور حمایت پر مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

Transplant was a success. Thanks to all of your prayers my Kidney Transplant was successful!

Posted by Singer Alamgir on Thursday, November 12, 2020

- Advertisement -

اس سے قبل گلوکار نے فیس بک پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو بتایا تھا کہ بلآخر کئی سال کے بعد مجھے میرے گروپ کا گردہ مل گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق پاکستانی گلوکار کو 2004 میں گردوں کی بیماری کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد انہیں خون صاف کروانے کے لیے ڈائیلاسسز کی ضرورت پیش آتی تھی۔ ڈاکٹرز نے انکشاف کیا تھا کہ اُن کے گردے تقریباً ناکارہ ہوچکے ہیں۔

Good News. Found a Kidney Transplant. Will go through the surgery today. Praying all goes well

Posted by Singer Alamgir on Thursday, November 12, 2020

ڈاکٹرز نے انہیں دس سال قبل گردوں کے ٹرانسپلانٹ کا مشورہ دیا تھا مگر مسئلہ یہ تھا کہ انہیں اپنے گروپ کے گردے نہیں مل رہے تھے۔

گردوں کی بیماری کی تشخیص کے بعد عالمگیر امریکا میں مقیم اپنے اہل خانہ کے پاس چلے گئے تھے جہاں انہوں نے باقاعدگی سے اپنا علاج کروایا۔

بنگلادیش کے موجودہ دارالحکومت ڈھاکا میں 1960 کو پیدا ہونے والے گلوکار عالمگیر آل انڈیا مسلم لیگ کے سرکردہ رہنما فواد الحق کے صاحبزادے ہیں۔

عالمگیر نے پاکستان منتقل ہونے کے بعد 15 سال کی عمر میں بطور گلوکار اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور جو گانا گایا اُسے امر کردیا۔

آج بھی اُن کے گائے ہوئے گیت ’کو کو کورینا، دیکھا نہ تھا کبھی ہم نے یہ سماں، میں نے تمھاری گاگھر سے کبھی پانی پیا تھا‘ سمیت دیگر اس قدر مقبول ہوئے کہ آج بھی لوگ انہیں سنتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں