اشتہار

کویت: اقامہ ہولڈرز کو بڑا ریلیف مل گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کویت سٹی: کویت نے اقامہ رکھنے والے غیر ملکیوں کو بڑا ریلیف دے دیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق جن افراد کے رہائشی اقامے یا اینٹری ویزہ یکم جنوری یا اس سے قبل ختم ہوچکے ہیں، انہیں دسمبر کے آخر تک اپنی رہائشی حیثیت میں تبدیل کرانے کے لئے ایک ماہ کی رعایتی مدت دی جارہی ہے۔

کویت کے نائب وزیراعظم و وزیر داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک میں رہنے کے لئے جائز اقامہ ہولڈر افراد کو دسمبر کے آخر تک مہلت دی جائے گی اس کے علاوہ جو کویت میں رہائش پزیر ہونے کی خلاف ورزی کررہے ہیں، وہ اپنے معاملات درست کرلیں۔کویت کے نائب وزیراعظم کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ جو لوگ اس اسکیم سے فائدہ نہیں اٹھاتے، انہیں گرفتار کرتے ہوئے جلاوطن کردیا جائے گا اور دوبارہ کویت میں آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ گذشتہ روز کویتی حکام نے واضح کیا تھا کہ کویت کا اقامے رکھنے والے افراد کسی بھی وقت کویت میں داخل ہوسکتے ہیں، کسی بھی فرد کو روکے جانے کے حوالے سے پھیلنے والی افواہوں میں کوئی صداقت نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  کویتی اقامے رکھنے والے افراد کے لیے وضاحت جاری

کویتی میڈیا کے مطابق رہائشی امور کی عمومی انتظامیہ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وزارت داخلہ کی طے شدہ صحت کی ضروریات کے مطابق جائز رہائشی اقامہ رکھنے والے افراد کو کویت میں داخلے کا حق حاصل ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں