ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

ایل او سی پر اشتعال انگیزی، پاکستان کا بھارت سے احتجاج

اشتہار

حیرت انگیز

لائن آف کنٹرول پر بھارتی افواج کی جانب سےسیز فائر کی خلاف ورزیوں پر بھارتی ناظم الامور کو دفترخارجہ طلب کر کے احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔ناظم الامور کو بھارتی اشتعال انگیزیوں پر احتجاجی مراسلہ بھی تھمایا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی افواج نےوادی نیلم،لیپا،جہلم اورباغ ویلی کےسیکٹرزپربلااشتعال فائرنگ کی، بھارتی افواج کی اشتعال انگیزی سے4شہری شہید،12 زخمی ہوئے۔

ترجمان نے کہا کہ بھارت رواں برس2737بارسیزفائرکی خلاف ورزیاں کرچکاہے اور رواں سال بھارتی فائرنگ سے 25شہادتیں، 218 افرادزخمی ہوچکےہیں، بھارت کانہتےشہریوں کونشانہ بناناعالمی قوانین،اقدارکےمنافی ہے۔

ایل او سی پر بھارتی فوج کی فائرنگ، شہری شہید

دفترخارجہ کے مطابق بھارت کامعصوم شہریوں کوجان بوجھ کرنشانہ بناناقابل مذمت ہے،بھارتی فوج مسلسل ایل اوسی، ورکنگ باؤنڈری پرشہری آبادی کونشانہ بنارہی ہے، بھارت کی پےدرپےاشتعال انگیزیاں خطےمیں امن وسلامتی کیلئے خطرہ ہیں بھارت ان حرکتوں سےمقبوضہ کشمیرسےدنیاکی توجہ نہیں ہٹاسکتا۔

ترجمان دفترخارجہ نے مطالبہ کیا کہ بھارت اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قراردادوں پرعمل درآمدیقینی بنائے، بھارت2003 کےجنگ بندی انتظام کی پاسداری کرے، اقوام متحدہ فوجی مبصرمشن کوایل اوسی پرکام کرنے دیاجائے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں