جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

بھارت غلط فہمی میں نہ رہے ہم بھرپور مقابلہ کریں گے، شاہ محمود قریشی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارت غلط فہمی میں نہ رہے ہم بھرپور مقابلہ کریں گے، بھارتی عزائم سے دنیا کو آگاہ کررہے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارت کے خلاف ناقابل تردید شواہد دنیا کے سامنے رکھے ہیں، بھارت اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت افغان امن عمل کو نقصان پہنچا رہا ہے، اہم ممالک کے سفیروں سے تمام معلومات شیئر کریں گے، او آئی سی کے پلیٹ فارم پر بھی معلومات شیئر کی جائیں گی۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت دہشت گردی کی سرپرستی کررہا ہے، بھارت گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں ناپاک عزائم رکھتا ہے، بھارت افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال کررہا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ بھارت کے دہشت گردی کی سرپرستی کے ثبوت آج پیش کیے ہیں، اہم ممالک کو بھی یہ ثبوت دئیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کے عزائم بروقت بے نقاب کرنے میں کامیاب ہوئے، ہم پوری طرح بھارت کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں