اشتہار

’اللہ جسے چاہے ہدایت دے‘ : معروف ماڈل کا انڈسٹری چھوڑنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان کی معروف ماڈل انعم ملک نے فیشن انڈسٹری کو خیرباد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

واضح رہے کہ انعم ملک نے گزشتہ دنوں سے حجاب لینا شروع کیا اور وہ فیشن انڈسٹری سے دور ہوگئیں، جس پر اُن کے مداح تبدیلی کے حوالے سے سوالات پوچھ رہے تھے۔

انعم ملک نے اپنی انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

- Advertisement -

ماڈل نے لکھا کہ ’حجاب پہننے پر آپ سب کی جانب سے ہونے والی حوصلہ افزائی اور ملنے والے پیار پر میں آپ سب کی دل سے مشکور ہوں، لوگ پوچھ رہے ہیں کہ میں نے ماڈلنگ چھوڑ کر حجاب پہننا کیوں شروع کیا‘۔

مزید پڑھیں: ایک اور بالی ووڈ اداکارہ نے اسلام کی خاطر شوبز کو خیرباد کہہ دیا

انعم ملک نے لکھا کہ ’انشاء اللہ میں آپ سب کو اپنے نئے سفر اور تبدیلی کے حوالے سے ضرور بتاؤں گی مگر ابھی میرے بہت ساری نئی چیزیں تلاش کرنے میں مصروف ہوں اور وہ سب سیکھ بھی رہی ہوں‘۔

انہوں نے لکھا کہ ’ابھی مجھے ان سب چیزوں کو حاصل کرنے اور سمجھنے کے لیے مزید وقت کی ضرورت ہے‘۔

دوسری جانب انعم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ماڈلنگ کے حوالے سے شیئر کی جانے والی اپنی تمام تصاویر بھی ڈیلیٹ کردیں جبکہ انہوں نے  انہوں نے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی بائیو پر  لکھا ہے کہ ’اور اللہ تعالیٰ جسے چاہیے ہدایت دیتا ہے‘۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی اداکارہ نے اسلام قبول کرلیا

واضح رہے کہ انعم ملک گلوکار اور گانے کی شاعری لکھنے والے جبران راحیل کے ساتھ ازدواجی بندھن میں بندھیں جس کے بعد اُن کے ہاں دو بیٹیوں آیات اور علایا کی پیدائش ہوئیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں