اشتہار

دنیا کے سب سے خوبصورت اور مہنگے ترین کبوتر کی ریکارڈ توڑ نیلامی

اشتہار

حیرت انگیز

برسلز : بیلجئیم میں ہونے والی نیلامی میں ایک چینی شہری نے خاص قسم کی مادہ کبوتر 16 لاکھ یورو میں خرید لی، اس کی خاص بات یہ ہے کہ یہ”نیو کم” مادہ کبوتر طویل فاصلے کی اڑان بھرتی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پجن پیراڈائس (پیپا) نامی آن لائن نیلامی کروانے والوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال آرمانڈو نامی نر کبوتر12.5 لاکھ یورو میں فروخت ہوا تھا تاہم نیوکم نامی اس کبوتری نے اس کا ریکارڈ توڑ دیا۔

آرمانڈو نامی اس کبوتر کا ریکارڈ نیوکم نے تؤڑ دیا

پیپا کا کہنا تھا کہ نیوکم دو سالہ کبوتری ہے جسے دو سو یورو پر نیلامی کے لیے رکھا گیا تھا۔ واضح رہے کہ "نیو کم” نامی یہ کبوتری گھریلو قسم کا پرندہ ہے یعنی وہ کبوتر جسے دور سے گھر واپس آنے کی تربیت دی جاتی ہے اور جس سے یہ لمبے فاصلے کی اُڑان بھرتا ہے۔

- Advertisement -

پیپا کے چیئرمین نے میڈیا کو بتایا کہ یہ عالمی ریکارڈ ہے، اس قیمت کی نیلامی اس سے پہلے کبھی ریکارڈ نہیں کی گئی۔ مجھے نہیں لگتا تھا کہ ہم اس قیمت تک کبھی پہنچ سکیں گے،ان کا کہنا تھا کہ شاید خریدار اس کی نسل بڑھانا چاہتا ہوگا۔

حالیہ دنوں میں بہترین یورپی پرندوں نے خاص طور پر چین میں پوری دنیا میں خاصی مقبولیت حاصل کی ہے۔ چین میں کبوتر بازی کے مقابلے منعقد ہوتے ہیں۔

صرف یہی نہیں خلیجی ممالک اور ایشیاء کے ارب پتی افراد بھی ان چیمپیئن کبوتروں کی خریداری کے لئے آتے ہیں، بیلجیم اور شمالی فرانس میں لوگ ایک طویل عرصے سے کبوتر پال رہے ہیں، چین میں اس کھیل کا آغاز ہزاروں سال پرانا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں