اشتہار

ایک اور رکن صوبائی اسمبلی کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

0

کراچی : کرونا وائرس کی مہلک ترین وبا نے رکن سندھ اسمبلی شرجیل انعام میمن اور ایڈیشنل ہوم سیکریٹری عثمان چاچڑ کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس کی دوسری لہر کے دوران متعدد نامور شخصیات وبا کا شکار ہوچکی ہیں، کچھ دیر قبل ہی محکمہ داخلہ سندھ کے ایڈیشنل ہوم سیکرٹری عثمان چاچڑ سمیت کئی افراد کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔

- Advertisement -

ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ نے کرونا وائرس کی تشخیص کے بعد خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا، عثمان چاثر نے کہا ہے کہ جسم میں درد اور کمزوری محسوس ہورہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ محکمہ داخلہ سندھ نے اسلحہ لائسنس برانچ میں عوام کا داخلہ بند کرکے محکمے کے تمام اسٹاف کا کورونا ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سیکریٹری داخلہ کے پرسنل سیکریٹری سید وسیم اور محکمہ داخلہ میں اسٹاف آفیسر سعید اللہ کا کرونا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا جبکہ سندھ سیکریٹریٹ اورانفارمیشن سمیت کئی محکموں کےملازمین کورونامیں مبتلا ہوگئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیر و رکن سندھ اسمبلی شرجیل انعام میمن کا بھی کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔

رہنما پاکستان پیپلز پارٹی شرجیل میمن نے کرونا وائرس میں مبتلا ہوتے ہی عوام سے دعائے صحت کی اپیل کردی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں