اشتہار

سفاک قاتلوں نے کمسن بچی کو قتل کرکے اعضاء نکال لیے

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی : بھارت میں درندگی کی انتہا ہوگئی، چھ سالہ بچی کو قتل کرکے لاش سے اعضاء بھی نکال لیے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق قتل کی یہ لرزہ خیز واردات بھارتی ریاست اتر پردیش میں پیش آئی جس کے گاوں کانپور سے کمسن بچی کی لاش برآمد ہوئی ہے جس کے اہم اعضاء غائب ہیں۔

پولیس کو اندیشہ ہے کہ بچی کی یہ حالت کسی جنگلی جانور کی ہے کیونکہ جسم سے پھیپھڑوں اور دیگر اہم اعضاء سمیت انگلیاں بھی غائب ہیں۔

- Advertisement -

دوسری جانب لڑکی کے والد کرن سنکھوار نے الزام عائد کیا ہے کہ ان کی بیٹی کو جادو ٹونے کے لیے مارا گیا ہے، اس کے دونوں پھیپھڑے غائب ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچی ہفتے کے روز اس وقت لاپتہ ہوئی تھی جب وہ گھر سے پٹاخے لینے نکلی تھی لیکن دیر رات تک واپس نہیں آئی جس پر والد نے پولیس میں شکایت درج کرائی تاہم اتوار کو مندر کے پاس جھاڑیوں سے بچی کی لاش برآمد ہوئی۔

بچی لاش برآمد ہونے کے بعد سے علاقے میں شدید خوف و ہراس اور فضا غمگین ہے، علاقہ مکینوں کی جانب سے قتل کا اندیشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں